اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکہ کی جانب سے اعتماد سازی اور منصفانہ حل تک پہنچنے کے لیے مخلصانہ آمادگی کے ٹھوس شواہد سامنے آئیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے سفارت کاری کے بجائے جنگ کو ترجیح دی تو یہ فیصلہ یقیناً امریکہ کی ایک اور تزویراتی شکست پر منتج ہوگا، اور اس شکست کا پیمانہ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ